بھٹکل 9 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے بیلکے علاقے میں ذہنی طور پر پریشان ایک خاتون نے ساڑی کے پھندے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں مہلوک خاتون کے بیٹے سندیش کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق مہلوک خاتون کا نام لیلاوتی امیش نائک (42 سال) ہے جو تینگن گنڈی علاقے سے تعلق رکھتی تھی اور بیلکے کے ماوین گدّے میں مقیم تھی ۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ذہنی مرض میں مبتلا تھی ۔ اس نے اپنی نانی کے گھر میں سیڑھی کے پائپ سے ساڑی باندھ کر اس کے پھندے سے لٹکتے ہوئے اپنی جان دے دی ۔